Thriller Mera Mohram (Completed)

Newbie
33
12
8
Update 1




یہ کہانی ہے محب وطن مجاہدوں اور شہیدوں کی جو اپنے وطن کے لیے کچھ بھی کر گزرتے ہیں ۔۔۔۔ اور ان سے جڑے ان کے رشتوں اور پیاروں کی ایک پیار بھری اور کچھ دکھ بھری داستان ۔ زندگی کی بھول بھولیاں ان کو انکے پیاروں سے کبھی قریب تو کبھی دور کرتی رہیں پر وہ ہر قدم پر ثابت قدم رہے۔
اک داستان جو پیار کرنے والے کچھ بہت ہی پیارے لوگوں کے گرد گھومتی ہے۔ جن کو ان کی محبت اللہ سے قریب کرنے میں مدد دیتی ہے۔❤❤❤ h
 
Newbie
33
12
8
قسط نبمر 2
تم میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ۔۔۔۔ راعنہ کہاں باز آنے والی تھی ۔۔۔۔۔ آخر کو وہ راعنہ احمد تھی۔ ۔۔

اس کی بات سن کر سنی غصے کے باوجود قہقا لگا کر ہنس دیا۔
راعنہ کو اسے اس طرح خود پر ہنستا دیکھ کر سنی کا پاگل ہونے کا گمان ہوا۔۔۔۔ اور ساتھ میں اس پر غصہ بھی آیا۔

تمھیں اب بھی لگتا ہے میں تمھارا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتا ۔۔۔ ویسے تم بھی کمال ہو ۔۔۔۔۔ پاگل اور بے وقوف لڑکی۔ ۔۔ سنی نے اس کے ہاتھ کی طرف اشارہ کیا ۔۔۔
جو ابھی تک اسکی گرفت میں تھا۔ ۔۔۔ جس میں ہوتا درد راعنہ کو اس کے سامنے بے بس کیے ہوا تھا۔ ۔۔۔
تم اس وقت میرے فلیٹ میرے ساتھ تنہا ہو ۔۔۔ سوچو میں تمھارے ساتھ کیا کیا کر سکتا ہوں ۔۔۔۔
اب بھی تم کہہ رہی ہو میں تمھارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا ۔۔۔۔ میں چاہوں تو تمھارا وہ حال کروں کہ تم کسی کو منہ دکھانے کے بھی قابل نا رہو ۔۔۔ پر مجھے تم جیسی لڑکی میں ذرا برابر دلچسپی بھی نہیں ہے۔ ۔۔۔
 
Newbie
33
12
8
Update 3
آپ بالکل بھی اچھے نہیں ہیں ۔۔۔ مجھے فون نہیں کرتے ۔۔۔۔ اور ملنے بھی جلدی نہیں آتے ۔۔۔ اس نے اس سے شکوہ کیا ۔
جانتا ہوں میں تمھارے لیے زیادہ ٹائم نہیں نکال پاتا ۔۔۔۔ مجھے اپنی ڈیوٹی بھی تو کرنی ہے جو میرا جنون ہے ۔۔۔۔۔ اپنے ملک کے لیے تو میں اپنی جان بھی قربان کر دوں ۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ مرنے کی بات نا کریں ۔۔۔۔۔یہ بات کرنے سے پہلے آپ نے سوچا ہے آپ کے بعد میرا اور ہماری بیٹی کا کیا ہو گا ۔۔۔۔۔۔
اپنے شوہر کی بات سن کر اس نے تڑپ کر اپنا سر اس کے کندھے سے اٹھاتے ہوئے نم آنکھوں سے اس کی طرف دیکھا۔
موت تو ہر کسی کو ایک دن آنی ہے ۔۔۔۔ مجھے بھی اور تمھیں بھی ۔۔۔۔۔ میں جہاں پر بھی ہوں جب میری موت کا وقت آیا کوئی بھی میری موت کو نہیں روک پائے گا ۔
جیسا اللہ تعالی قرآن مجید میں فرماتے ہیں ۔۔۔۔۔۔

‏أين ما تكون يدرككم الموت ولو كنتم فى بروج مشيدة (النساء٧٨)
ترجمہ : جہاں کہیں تم ہوگے موت تم کو آپکڑے گی اگرچہ تم قلعوں میں ہی کیوں نہ ہو۔

اس لیے تمھیں خود کو بہت مضبوط بنانا ہے اگر میں شہید ہو گیا تو تم اپنا اور اپنی بیٹی کا خیال رکھ سکو ۔۔۔۔
اس کی بات کا جواب دینے کی بجائے وہ اس کے کندھے پر سر رکھ کے رو دی ۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Newbie
33
12
8
قسط نمبر 4
تم کبھی کبھی مجھے بہت حیران کر دیتے ہو ۔۔۔۔۔ تم بہت سخت اور غصے والے ہو دوسروں کے لیے۔۔۔۔۔ پر میرے ساتھ بہت محبت اور نرمی سے پیش آتے ہو ۔۔۔۔ مجھ میں ایسا کیا ہے جو تم میرے ساتھ اپنی نیچر کے برعکس برتاو کرتے ہو ۔۔۔۔۔
اس نے سامنے والے کی آنکھوں میں دیکھ کر کہا جہاں اسے صرف اپنے لیے محبت ہی نظر آئی۔ ۔۔۔۔
کیونکہ میں تم سے بہت محبت کرتا ہوں ۔۔۔۔ اس نے کہتے ہوئے ٹیبل پر موجود اس کے ہاتھ کو اپنے ہاتھ میں لیا اور اس کی آنکھوں میں دیکھ کر اپنے دل کی بات اس سے کی ۔۔۔۔۔۔
تم مجھ سے اتنی محبت کیسے کر سکتے ہو ۔۔۔۔ میں بھی تو دوسری لڑکیوں کی طرح ایک عام سی لڑکی ہوں ۔۔۔۔
تم سے کس نے کہا تم عام سی لڑکی ہو ۔۔۔۔ تم میرے لیے بہت خاص ہو ۔۔۔۔ اور مجھے خود نہیں پتا میں تم سے کیوں بے انتہا محبت کرتا ہوں ۔۔۔۔۔ میں خود کو تمھارے سامنے بے بس پتا ہوں ۔۔۔۔ ایسا لگتا ہے جیسے تم سے محبت کرنا اوپر والے نے میری قسمت میں لکھا دیا ہے ۔۔۔۔ جو مجھے ہر صورت کرنی ہے چاہے میری جان ہی کیوں نا چلی جائے میری محبت کے لیے ۔۔۔۔۔
اس نے جذب کے عام میں کہتے ہوئے ہونٹوں پر مسکان لیے اس کی طرف دیکھا ۔۔۔۔ جو یک ٹک اسے ہی دیکھ رہی تھی
 
Newbie
33
12
8
قسط نمبر 5
کبھی تم نے بھی مجھے ایسے سوچا ہے جیسے میں تمھیں سوچتی ہوں ۔۔۔۔۔ کبھی تم نے بھی مجھے ایسے یاد کیا ہے جیسے میں تمھیں یاد کرتی ہوں ۔۔۔۔۔
تم تو میری کسی بات کا جواب تک نہیں دیتے ۔۔۔۔۔ مجھے یاد کرنا تو دور کی بات ہے ۔۔۔۔۔ تمھیں تو یہ بھی نہیں پتا کہ دنیا کے کسی کونے میں کوئی ہے جو تمھیں سوچتا ہے تمھیں یاد کرتا ہے ۔۔۔۔ تمھیں پانے کی اللہ سے دعا کرتا ہے ۔۔۔۔
وہ کتنی ہی دیر دیوانوں کی طرح اس کی تصویر کو دیکھتی رہی ۔۔۔۔ وہ اس سوچتے ہوئے کسی اور ہی جہاں میں پہنچ چکی تھی ۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میرے مالک میں نے ہمیشہ آپ سے ایک نامحرم کو مانگا ہے ۔۔۔ میں تو یہ بھی نہیں جانتی کہ وہ اس دنیا میں ہے بھی یا نہیں ۔۔۔۔
اور اگر وہ اس دنیا میں ہے تو میرا ہے بھی یا نہیں ۔۔۔ میں کچھ بھی نہیں جانتی میرے اللہ ۔۔۔ تو ہی سب جاننے والا ہے ۔۔۔
اگر وہ میرے نصیب میں نہیں ہے تو اسے میرے دل سے نکال دے میرے مولا۔۔۔۔مجھے معاف کر دے میرے مالک ۔۔۔ میں تجھ سے ایک نامحرم مانگ رہی ہوں ۔۔۔
میں تجھ سے تیری رضا میں راضی ہونے کا صبر مانگ رہی ہوں ۔۔۔ تو بس مجھے ہر حال میں سکون دینا ۔۔۔ مجھے سکون دے دے میرے مالک۔۔۔
 
Newbie
33
12
8
قسط نمبر 6
تم پھر آ گئے ۔۔۔۔ تمھاری وجہ سے میں یہاں بے بس اور لاچار حالت میں پڑی ہوں ۔۔۔۔ تم میری جان کیوں نہیں چھوڑ دیتے ۔۔۔ کون سی دشمنی نبا رہے ہو تم مجھ سے ۔۔۔ جو میرے ہر کام میں ٹانگ اڑانے آ جاتے ہو ۔۔۔۔ راعنہ نے پاس پڑا پانی کا گلاس اس کو دے مارا ۔۔۔۔ جو اس نے کیچ کر لیا ورنہ گلاس اس کا منہ کا زاویہ بگاڑ دیتا ۔۔۔۔
میں تو ایسا ہی ہوں جو کرنا ہے کرو لو میں باز نہیں آنے والا ۔۔۔۔ تمھارے یہ چھوٹے موٹے اٹیک میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ۔۔۔۔ اس نے کہتے ہوئے گلاس اس کے پاس رکھا۔۔۔۔۔۔
وہ تو میں تمھیں دیکھ ہی چکی ہوں کہ تم کتنے ڈھیٹ ہو مجھ سے گولی کھانے کے بعد بھی بے شرموں کی طرح منہ اٹھا کر میرے سامنے کھڑے ہو ۔۔۔۔
تم مجھے جو بھی کہہ لو کروں گا تو میں وہی جو میرا دل چاہے گا ۔۔۔۔
 
Newbie
33
12
8
قسط نمبر 7
آپ صرف میرے نہیں ہو سکتے ۔۔۔۔ یہ سب چھوڑ کر ہمیشہ میرے پاس رہیں ۔۔۔۔ میں تو شاید آپ کے ہجر میں ہی مر جاؤں گی اور آپ کو پتا بھی نہیں چلے گا ۔۔۔۔۔ آپ بہت سنگل دل ہیں آپ کو میری اور ہماری بیٹی کی ذرا برابر بھی پرواہ نہیں ہے۔۔۔۔۔ آپ کے بعد ہم پر کیا گزرتی ہے آپ کو کیا پتا ۔۔۔۔۔۔ وہ اپنے شوہر کے سینے پر سر رکھ کے رو دی۔ آپ ہر بار وہی بات کرتی ہیں جس کا میرے پاس ایک ہی جواب ہوتا ہے ۔۔۔۔ میں آپ سے اور ہماری بیٹی سے بہت پیار کرتا ہوں۔ جان ہے میری آپ دونوں میں ۔۔۔۔۔ آپ کیوں ہر بار یہ بات کر کے مجھے اور خود کو اذیت میں مبتلا کرتی ہیں۔۔۔۔۔ میں اس ملک کا محافظ ہوں اور اس کی حفاظت میری اولین ترجیح ہے آپ کو خود کو سنبھالنا ہو گا اور مضبوط کرنا ہو گا میری جان ۔۔۔۔۔ آپ جو بھی کہہ رہے ہیں سب پتا ہے مجھے ۔۔۔۔ پر میں اپنے دل کا کیا کروں ۔۔۔۔ میرا دل اس بار آپ کو جانے کی اجازت نہیں دے رہا ہے ۔۔۔۔ مجھے ایسا لگ ہے جیسے ہمارے درمیان یہ جدائی ہمیشہ کے لیے حائل ہو جائے گی ۔۔۔۔ میں آپ کو ہمیشہ کے لیے کھو دوں گی ۔۔۔۔ پلیز نا جائیں نا ہمیں چھوڑ کر ۔۔۔۔ میں مر جاؤں گی آپ کے بغیر ۔۔۔۔۔ مجھ پر تھوڑا سا ترس کھا لیں ۔۔۔۔ آپ کو مجھ پر ذرا سا بھی رحم نہیں آتا ۔۔۔۔ وہ کہتی ہوئی اس سے دور ہو گئی۔۔۔ اس کے شوہر نے آگے بڑھ کر اسے خود میں بھنچ ڈالا۔ بس کریں میری جان کیوں رو رو کر خود کو ہلکان کر رہی ہیں ۔۔۔ میں آپ کی یہ بات نہیں مان سکتا ۔۔۔۔۔
 
Newbie
33
12
8
قسط نمبر 8
کوئی بھی اس دنیا میں برائی لے کر پیدا نہیں ہوتا ۔۔۔۔ ہمارے ربِ کریم نے ہر انسان کو معصوم اور اچھا ہی پیدا کیا ہے ۔۔۔۔ یہ اس کے آس پاس کے لوگ اور ان کے رویے ۔۔۔۔ وہ معاشرہ جس میں وہ رہتا ہے ۔۔۔ وہ صحبت جس سے اس کا واسطہ پڑتا ہے ۔۔۔۔ وہ اسے ایک برا انسان بنا دیتا ہے۔ برا بننا اور برائی کو اپنانا بہت آسان ہے پر اس برائی کو چھوڑ کر اچھا انسان بننا بہت مشکل کام ہے ۔۔۔۔ اچھا بننے کے لیے اپنے نفس کو مارنا ہوتا ہے اور اپنے نفس کو مارنا کوئی آسان کام نہیں ہوتا ۔۔۔۔ ہمارا نفس ہمیں ہمیشہ برائی کی ہی طرف اکساتا ہے۔۔۔۔
 
Newbie
33
12
8
قسط نمبر 9
ابھی تم نہیں جا سکتی ۔۔۔۔ رات تمھیں ادھر ہی گزارنی پڑے گی صبح چلی جانا یہاں سے ۔۔۔۔
اب کیا چاہتے ہو مجھ سے جو جانے نہیں دے رہے ہو ۔۔۔۔؟ تم جیسا گھٹیا انسان میں نے اپنی پوری زندگی میں نہیں دیکھا ۔۔۔۔ الله جانے وہ کون سی بری گھڑی تھی جس میں میرا تم سے ٹکراؤ ہوا ۔۔۔۔ مجھے پتا ہوتا کہ آگے جا کر میرے ساتھ یہ سب ہو گا تو میں کبھی بھی تمہاری طرف دیکھتی بھی نا ۔۔۔۔۔۔ راعنہ نے اسکا کالر پکڑ کر اپنے دل کی بھڑاس نکالی ۔۔۔۔۔
ایک تو یہ لاکٹ ہر بار ۔۔۔۔ تمھارے لاکٹ سے اٹک جاتا ہے ۔۔۔۔ آج میں اسے توڑ ہی دوں گی ۔۔۔۔ نا یہ رہے گا اور نا ہی یہ سب ہو گا ۔۔۔۔۔
اس سے پہلے کہ وہ کھیچا تانی میں لاکٹ توڑ دیتی ۔۔۔۔ اس نے راعنہ کا ہاتھ پکڑ کر اس کو روکا اور دوسرے ہاتھ سے اپنا اور اس کا لاکٹ ایک دوسرے سے الگ کیا ۔۔۔۔۔
اس نے لاکٹ اس کی کلائی سے اتارا اور اس کے گلے میں پہنا دیا ۔۔۔۔ راعنہ اس کے اس عمل پر کئی ہی لمحے ساکن کھڑی رہ گئی ۔۔۔۔۔
 
Newbie
33
12
8
Update 10
سنو ۔۔۔۔ راعنہ نے اسے پکارا ۔۔۔ جس پر
وہ رک گیا پر مڑا نہیں ۔۔۔ بلکہ ہونٹوں پر جاندار سی مسکراہٹ لیے کھڑا رہا۔۔۔۔ وہ اپنے پیچھے راعنہ کی موجودگی کب سے محسوس کر چکا تھا اس لیے یہاں کا رخ کیا تھا۔
مجھے تم سے بات کرنی ہے ۔۔۔ اس کے پیچھے نا مڑنے پر مجبوراً راعنہ کو اس کے سامنے آنا پڑا ۔۔۔۔

زہے نصیب ۔۔۔۔ آج تو کچھ لوگ خود ہم سے ملنے آئے ہیں ۔۔۔۔ یہ آج سورج کدھر سے نکلا ہے ۔۔۔ جس نے چاند کو خود ہمارے سامنے لا کھڑا کیا ۔۔۔۔ اس کے چہرے پر بلا کی سنجیدگی تھی پر آنکھیں شرارت سے بھری ہوئی تھیں ۔۔۔۔
راعنہ کو سمجھ ہی نہیں آئی اس کی اس بات کا کیا جواب دے ۔۔۔ آنکھوں میں الجھن لیے وہ اس دیکھتی رہی ۔۔۔۔
کیا بات ہے لوگ بڑے چپ چپ ہیں اور ہمیں دیکھ بھی رہے ہیں ۔۔۔۔ وہ بھی نظر بھر کے ۔۔۔۔ آج لگتا ہے تمھاری طبعیت نہیں ٹھیک جو اس طرح کا رویہ اپنائے ہوئے ہو ۔۔۔۔۔ خیر تو ہے ۔
 

Top