Adultery شومئ قسمت (Completed)

Newbie
14
3
3
[پانچویں قسط]

وہ مڑی اور کار کے دروازے میں جھانکا۔ خودکار شیشہ نیچے ہوگیا۔

اوہ فراز ، تم گئے کیوں نہیں تھے؟؟؟

وہ میں نے سوچا تمہیں ڈراپ کردونگا۔ گلیاں اندھیری ہیں۔

ارے کچھ نہیں ہوتا۔ میں تو روز یہیں سے جاتی ہوں۔ اب ڈر نہیں لگتا مجھے۔ وہ ہنسی۔

کیوں نہیں ہوتا کچھ۔ کوئی بھی نقصان پہنچا سکتا ہے۔

اور کتنا نقصان پہنچے گا مجھے؟؟؟
سب کچھ تو تباہ ہوگیا میرا۔ وہ افسردگی سے بولی۔

اور انکل کی دکان کا کیا بنا۔

بس دو چار دفعہ ڈاکا پڑا تھا۔ اسکے بعد دکان خالی کردی ہم نے۔ مکان بھی قرضوں میں بک گیا تھا۔

گاڑی دوبارہ چل پڑی۔ نوشی اسکو بتاتی رہی اور جلد ہی وہ اس کچی آبادی میں واقع اسکے گھر پہ جا رکے۔

سنو نوشین۔ یہ لے جاؤ گھر۔ فراز نے شاپر اسکی طرف بڑھایا۔

نہیں۔ امی نے کھانا بنا کر رکھا ہوگا۔ وہ ہچکچائی۔

ارے لے لو۔ یہ بھی کھالینا۔ اب کیا اتنے پرانے تعلق کا اتنا بھی حق نہیں ہوگا؟؟؟
لے لو چلو۔ وہ اپنائیت سے بولا تو نوشی سے انکار نہ کیا گیا۔ ویسے بھی بھوک جوبن پہ ہو تو کھانے سے انکار کون کرتا ہے۔اور گھر میں بھی کونسے مرغ متنجن تیار رکھے تھے۔​
 

Top